میر صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے وکلاء کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مقاصد کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی، معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سیالکوٹ بار سے ٹیلی فونک خطاب

جمعرات 31 جولائی 2008 14:35

میر صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے وکلاء کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء) معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ میر صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے وکلاء کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سیالکوٹ بار ایسو سی ایشن سے ٹیلی فونک خطاب میں انہوں نے کہاکہ مقاصد کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ادھر عدلیہ کی آزادی اور معزول ججز کی بحالی کے لئے لاہور میں وکلا نے ایوان عدل سے پنجاب اسمبلی تک نکالی اس موقع پر وکلا رہنماوٴں نے اپنے موٴقف کا اعادہ کیا کہ حکومت کو معزول ججز کی بحالی کے لئے چودہ اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

کوئٹہ ، پشین، قلات، نوشکی، سبی ، زیارت، قلعہ عبداللہ، مستونگ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاء رہنما باز محمد کاکڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بلوچستان کے وکلاء عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں پیش پیش ہیں اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔