احمد آباد بم دھماکے ، مسلم بستیوں میں سر چ آپریشن ، معلم سمیت 90افراد گرفتار ، مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مولانا عبد القا در نے پاکستان ، جموں کشمیر ، جنوبی افریقہ وغیرہ میں فون کئے ، پولیس کا دعویٰ

جمعہ 1 اگست 2008 15:20

احمد آباد بم دھماکے ، مسلم بستیوں میں سر چ آپریشن ، معلم سمیت 90افراد ..
احمد آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) احمد آباد بم دھماکوں کے سلسلے میں پولیس نے مسلم بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مدرسے کے معلم مولانا عبد القادر سمیت 90افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے 280افراد سے تفتیش کے بعد اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے احمد آباد بم دھماکوں کے سلسلے میں مسلم بستیوں میں سرچ آپریش شروع کر دیا ہے اس ضمن میں احمد آباد اور سورت میں مسلمانوں کے گھروں اور کاروباری مقامات پر تلاشی شروع کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق سر پر ٹوپی اور چہرے پر داڑھی والے ہر شخص سے پوچھ گچھ کررہی ہے جس سے مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کالو پور  شاہ پور  دریا پور میں مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش کاعمل جاری ہے ذرائع کے مطابق اب تک 200سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا چکا ہے جن میں زیادہ تر مسلمان بتائے جاتے ہیں جوائنٹ کمشنر آف پولیس ایچ پی سنگھ نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم برانچ کی الگ الگ ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں حکومت گجرات اور پولیس کا خیا لہے کہ حملہ آوروں کو مقامی لوگوں کا خاطر خواہ تعاون حاصل تھا ایک سر کاری اہلکار کے مطابق سازش کا دائرہ قومی سطح کا ہے لیکن مقامی مدد کیبغیر حملے ممکن نہیں تھے تفتیشی ایجنسیوں کو حملہ آوروں کی تلاش ہے پولیس کے مطابق تازہ آپریشن کے دور ان 90افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ہمیں چند اہم سراغ ملے ہیں مگر انہیں ہم ابھی ظاہر نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بم دھماکوں کے سلسلے میں احمد آباد پولیس نے مولانا عبد القادر ادیان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا الزام ہے کہ مولانا نے پاکستان جموں کشمیر  جنوبی افریقہ  آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت متعدد علاقوں میں فون کئے اس وقت احمد آباد کرائم برانچ جو بم دھماکوں کی تفتیش کررہی ہے مولانا عبد القادر منگرول کے ایک مدرسے میں معلم ہیں پولیس کا الزام ہے کہ مولانا اپنا موبائل فون اسی ویگن آر میں پھینک دیا تھا جس میں وہ سفر کررہے تھے -