عدلیہ کی بحالی کسی مخصوص فارمولے یا شخصی خواہشات کے ذریعے نہیں صرف اور صرف اعلان مری کے تحت ہوگی  احسن اقبال ۔۔۔معاہدہ مری میثاق جمہویت کا تسلسل ہے ججز سے نیا حلف تین نومبر کے اقدامات کو تسلیم کر نے کے مترادف ہے میڈیا کو آر ڈینیٹر سے گفتگو

جمعہ 1 اگست 2008 19:41

عدلیہ کی بحالی کسی مخصوص فارمولے یا شخصی خواہشات کے ذریعے نہیں صرف ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کسی مخصوص فارمولے یا شخصی خواہشات کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف اعلان مری کے تحت ہوگی  معاہدہ مری میثاق جمہویت کا تسلسل ہے  اس کا اطلاق پندرہ مئی 2006ء کے بعد ان تمام ججز پر ہوتا ہے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا  مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا واضح اورشفاف ہے  ججز سے نیا حلف تین نومبر کے اقدامات کو تسلیم کر نے کے مترادف ہے جمعہ کو میڈیا کو آر ڈینیٹر محمد عاصم خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کسی مخصوص فارمولے یا شخصی خواہشات کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف اعلان مری کے تحت ہوگی عوام سول سوسائٹی اوروکلاء صرف دو نومبر 2007ء کی عدلیہ چاہتی ہے اور ا ہر اس فارمولے کو مسترد کر تے ہیں جس کا نشانہ افتخار چوہدری یا آمر سے بغاوت کر نے والے کوئی جج بنے انہوں نے کہاکہ معاہدہ مری چارٹر آف ڈیمو کریسی کا ہی تسلسل ہے اور چارٹر آف ڈیمو کریسی کا اطلاق پندرہ مئی 2006ء کے بعد ان تمام ججز پر ہوتا ہے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور آصف علی زر داری کی متوقع ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا واضح اور شفاف ہے جس میں کسی ابہام کی گنجائش نہیں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایجنڈے کے تین واضح نکات ہویں عوامی خواہشات کے مطابق دونومبر والی عدلیہ کی بحالی  پرویز مشرف کا مواخذہ و احتساب اور سترہویں ترمیم کا خاتمہ شامل ہے وزیر قانون کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ججز سے تازہ حلف لینا آمر کے تین نومبر کے اقدامات کو درست اور تسلیم کر نے کے مترادف ہوگا  ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ نواز جنرل پرویز مشرف اور افتخار چوہدری کے استعفے کے بناء پر کسی نئے حل کی تجویز پر اتفاق کیا ان افواہوں کامقصد وکلاء تحریک کو کمزور کر نا اور مسلم لیگ نواز کے عوام کے اندر بنی ہو ئی ساکھ کو متاثر کر نا ہے ۔

متعلقہ عنوان :