امریکہ اپنے اہم اتحادی پاکستان پر اعتماد کھو رہا ہے‘ چار ماہ کے عرصے سے القاعدہ و طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں سے قبل پاکستان کے ساتھ پیشگی معلومات شیئر نہیں کی جارہی ہیں‘ اعلٰی یورپی اہلکار کا انکشاف ۔امریکہ افغانستان میں ناکامی کی وجہ سے دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے‘ پاکستانی عہدیدار

جمعہ 1 اگست 2008 20:29

امریکہ اپنے اہم اتحادی پاکستان پر اعتماد کھو رہا ہے‘ چار ماہ کے عرصے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اہم اتحادی ملک پاکستان پر اپنا عتماد کھو رہا ہے اور گزشتہ چار ماہ کے دوران مسلسل امریکی فوج نے پاکستانی سرحدی علاقے میں القاعدہ و طالبان کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں کو معلومات افشاں ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ پیشگی معلومات کا تبادلہ روک دیا ہے یہ بات یورپ کے ایک اعلٰی سطحی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی ٹی وی کو بتائی ہے اہلکار نے بتایا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر انٹیلی جنس تعاون دوبارہ بحال کرنے سے قبل پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی میں جامع انتظامی تبدیلیاں چاہتا ہے اس سلسلے میں امریکہ چاہتا ہے کہ آئی ایس آئی کے اندر داخلی معاملات پر نظر رکھنے کیلئے مضبوط یونٹ قائم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اہلکار نے وزیرستان ایجنسی میں حالیہ امریکی حملے جس میں القاعدہ کا اہم رہنماء ابومصعب المصری مارا گیا تھا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ بہت دیر کے بعد معلومات کا تبادلہ کیا گیا اور اس کیس میں امریکی پاکستان کو پیشگی الرٹ نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ معلومات افشاں ہوجائیں گی