شاہ محمود قریشی کی مالدیپ کے وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔خوراک اور توانائی کی سیکورٹی کے حوالے سے علاقائی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ۔۔۔منتخب حکومت نے پاکستان میں میڈیا کے فروغ کا عزم کررکھاہے ، سیفما اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 اگست 2008 22:17

شاہ محمود قریشی کی مالدیپ کے وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔خوراک اور توانائی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) کولمبو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک سربراہی کانفرنس کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ، دونوں وزرائے خارجہ نے سارک ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے پیش رفت سمیت تنظیم کی جانب سے مختلف شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنظیم کے رکن ممالک کو باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے ،شاہ محمود قریشی نے خوراک اور توانائی کی سیکورٹی کے حوالے سے علاقائی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا اورا سے خطے کی ترقی کیلئے نہایت اہم قراردیا ، پاکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دیناچاہئے اوردونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے اقتصادی وتجارتی تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیث سے انسانی وسائل کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا اور اس ضمن میں پیشہ وارانہ تربیت اور مالدیپ کے دفاعی اور پولیس اہلکاروں کی تربیت کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے سکالرشپ کا سلسلہ بھی جارہے گا ،دریں اثناء ساؤتھ ایشیاء فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اطلاعات کے موجودہ دور میں سیفما جمہوری شائستگی ، اچھجے نظم ونسق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تسلیم شدہ اقدار کے فروغ میں مفید کردار ادا کررہی ہے انہوں نے ایسوسی ایشن کی جانب سے جنوبی ایشیاء میں سماجی وعلاقائی تعاون کے لئے عوام کے باہمی روابط کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا ، وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں سیفما کا کردار نہایت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں پریس کی آزادی ، جمہوریت کا بنیادی ستون ہے اور اس سے باخبر رائے عامہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے ، انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت پاکستان میں میڈیا کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور اطلاعات کی آزادی کے ساتھ ساتھ اخبارات ، جرائد ، کتابوں اوردیگر مطبوعات کی اشاعت میں مدد فراہم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مضبوط میڈیا نہ صرف جمہوری عمل کی اصلاح بلکہ سماجی شعبے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

شاہ محمود قریشی کی مالدیپ کے وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔خوراک اور توانائی کی سیکورٹی کے حوالے سے علاقائی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ۔۔۔منتخب حکومت نے پاکستان میں میڈیا کے فروغ کا عزم کررکھاہے ، سیفما اجلاس سے خطاب

متعلقہ عنوان :