Live Updates

چوہدری برادران سے لوٹے ہوئے ملکی خزانے کاپائی پائی کا حساب لیا جائے گا، وزیراعلی پنجاب۔۔۔ انسانیت شوز واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور کو24گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ، شہباز شریف کی خیرپورٹامیوالی کے وفود سے گفتگو

ہفتہ 2 اگست 2008 14:25

چوہدری برادران سے لوٹے ہوئے ملکی خزانے کاپائی پائی کا حساب لیا جائے ..
خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے لوٹے ہوئے ملکی خزانے کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ہم ججز کی بحالی کے موقف پر قائم ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ خیر پور ٹامیوالی کے ایک وفود سے ملاقات کے دوران کیا مسلم لیگی وفود نے وزیراعلی پنجاب کو چک نمبر24 کھنڈو شہید میں پولیس اور35غنڈوں کا غلام محمد کھوکھر کے گھر پر حملہ کرکے مکان گرانے اس کی دو بیٹیوں 39سالہ سعید بی بی اور 25 سالہ اختر بی بی کوبرہنہ کرکے بالوں سے پکڑ کرزمین پر گھسیٹنے اور انہیں اغواء کرنے کے واقعہ سے بھی آگاہ کیا وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس انسانیت شوز واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب سے بدمعاشوں ظالموں اورقبضہ گروپوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی عزت ونفس سے کھیلنے والوں کوہرگز معاف نہیں کیاجائے گا وزیراعلی پنجاب نے اس انسانیت شوز واقعہ پر شدید افسوس کااظہار کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے24گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری پولیس اہلکاران کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور تمام واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے آئندہ چند روز کے اندر وزیراعلی پنجاب نے اپنی مانیٹرنگ ٹیم کوبھی موقع پر جا کر حالات وواقعات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات