پاکستان پربراہ راست الزامات ، افغان صدر نے سارک چارٹر کی خلاف ورزی کی

ہفتہ 2 اگست 2008 16:39

پاکستان پربراہ راست الزامات ، افغان صدر نے سارک چارٹر کی خلاف ورزی ..
کولمبو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) افغان صدر حامد کرزئی نے سارک کانفرنس میں پاکستان پر براہ راست الزامات لگا کر سارک چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے ۔

(جاری ہے)

مغربی خبررساں اداروں کے مطابق سارک کانفرنس کے بنیادی چارٹر میں یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی رکن ممالک کسی سارک سربراہی کانفرنس ، سارک وزارتی اجلاس یا سارک سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس میں براہ راست ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دے سکتے ہیں اور نہ ہی براہ راست الزام تراشی کر سکتیہیں لہذا کم فہم افغان صدر نے کولمبو میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران سارک کے واضح چارٹر کی خلاف ورزی کی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے بتایا جاتا ہے کہ یہی وجہ تھی کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے افغان صدر کے خطاب کے جواب میں افغانستان کا کوئی تذکرہ نہیں کیا

متعلقہ عنوان :