خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2008 18:26

خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا
ریاض(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008) استقبال رمضان کے حوالے سے خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا خادمین حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے زیر نگرانی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ الخالد الفیصل نے ہفتہ کی صبح خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا اس روح پرور منظر کو دیکھنے کیلئے مقمدین کے علاوہ دوسرے ممالک کے سفیر کونسلر جنرل اور پاکستانی کونسل کے جنرل عبدالحمید ڈوگر،صوبائی وزیر صنعت سندھ رؤف صدیقی بھی موجود تھے اس موقع پر سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی واضح رہے کہ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کوغسل دیا جاتا ہے ایک نئے ہجری سال کے آغاز پر اور ایک استقبال رمضان کے حوالے سے ماہ شعبان کی پہلی تاریخ کو خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جاتا ہے۔