پاکستان نے کابل میں بھارتی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں مدد کرنے کی حامی بھر ی ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ

اتوار 3 اگست 2008 14:17

پاکستان نے کابل میں بھارتی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں ..
کولمبو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) بھارتی سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن نے کہا ہے کہ پاکستان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کابل میں بھارتی سفارتخانے پر ہونے والے اس خودکش حملے کی تحقیقات کروائے گا۔کولمبو میں جاری سارک سربراہ کانفرنس کے دوران پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیو شنکر مینن نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران یہ یقین دلایا کہ وہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے تناظر میں گزشتہ چند ماہ میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا اور بھارتی وزیراعظم نے دوستانہ ماحول میں اپنے حالیہ واقعات کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے اور بتایا کہ یہ واقعات دو طرفہ مذاکرات اور تعلقات پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں ہونے والے حملے میں50سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور بھارتی و افغان حکام نے الزام لگایا تھا کہ اس واقعے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ملوث ہے۔ جبکہ دوسری طرف پاکستانی حکام نے ان الزامات کی شدید الفاظ میں تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :