کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی طوفان سے نو کوہ پیما ہلاک،اور تین لاپتہ ہوگئے ۔اپ ڈیٹ

اتوار 3 اگست 2008 19:08

کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی طوفان سے نو کوہ پیما ہلاک،اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔ 2008ء) کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی طوفان سے نو کوہ پیما ہلاک،اور تین لاپتہ ہوگئے ۔ پاکستان ٹور آپریٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین جنوبی کوریا،دو نیپالی، ایک ہالینڈ،ایک سربیا،ایک ناروے اور ایک مقامی کوہ پیما شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انیس سو اکاسی میں کے ٹو اورسن دوہزار میں ایوریسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما نذیر صابر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تین کوہ پیماؤں کاتعلق فرانس،آسٹریا اور پاکستان سے ہے ۔ ایڈونچر فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد اکرم کے مطابق چوٹی سر کرنے دوران کو ہ پیما برفانی طوفان کے ساتھ گرنے والے پتھروں کی زد میں آگئے ۔ لاپتہ افراد کی فضائی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :