سید خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کا پیغام اور تجاویز معزول چیف جسٹس تک پہنچادیں ،نجی ٹی وی کادعویٰ

اتوار 3 اگست 2008 21:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔ 2008ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رابطہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آصف علی زرداری کی جانب سے خورشید شاہ نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سکھر کے ہوٹل میں ملاقات کی۔ خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کا پیغام اور تجاویز چیف جسٹس تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے چیف جسٹس کوحکومتی معاملات میں عدم مداخلت پر بحال کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ دوسری جانب معزول چیف جسٹس کے ترجمان ایڈووکیٹ اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور سید خورشید شاہ کا ہوٹل میں آنا سامنا ہواتاہم علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ادھر پاکستان بار کونسل کے صدراعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس کی خورشید شاہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔