بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر میں بھگدڑسے ہلاکتوں کی تعدا دڈیڑھ سو سے زائد ہو گئی ،ڈھائی سو افراد زخمی

پیر 4 اگست 2008 12:10

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر میں بھگدڑسے ہلاکتوں کی تعدا دڈیڑھ ..
بھار ت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے ہلا ک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو ہو گئی ہے جبکہ ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسی سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بلاسپورمیں پہةاڑی چوٹی پر واقع نینا دیوی مندر میں بھگڈر مٹی کا تودہ گرنے کی افواہ سے مچی ۔حکام کے مطابق زیادہ تر لوگ دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :