پاکستان ریلوے نے 2منٹ اسٹاپ والے اسٹیشنوں سے سامان کی بکنگ اوروہاں اتارنے پر پابندی لگادی ، محکمہ کو روازنہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا

پیر 4 اگست 2008 15:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) پاکستان ریلوے نے 2منٹ اسٹاپ والے اسٹیشنوں سے تمام قسم کے سامان کی بکنگ اوروہاں اتارنے پر پابندی لگادی ہے، جس سے محکمہ کو روازنہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور اس حکم کے ذریعے پورے پاکستان میں ریلوے کے 2 سو سے زائد اسٹیشن متاثر ہوں گے،انجمن تاجران نے یہ حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلولے نے اپنے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ایک لیٹر روانہ کرکے کہا ہے کہ جن ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کا 2سے 3منٹ کا اسٹاپ ہے ان ریلوے اسٹیشنوں پر سے کسی بھی قسم کا ٹرین میں نہ سامان سوار کیا جاسکے گا اور نہ ہی اتارا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھرمیں ایسے 2 سو کے قریب ریلوے اسٹیشن متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

خصوصاً سند ھ اورپنجاب کے وہ اسٹیشن سب سے زیادہ متاثر ہونگے جہاں سے تازہ پھل، سبزیاں، مچھلیاں ، کھجور وغیرہ ملک کے دیگر اسٹیشنوں پر روانہ کی جاتی تھیں یا اتاری جاتی تھیں۔

انجمن تاجران کے صدر قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حکم ٹرانسپورٹروں کو فائدہ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے حکم سے تاجروں اور ریلوے کا روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے فوری طور پر یہ حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :