برسات سے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے حکومت سے ان کی مالی مدد کی اپیل کی جائے گی،رکن قومی اسمبلی نواب وسان

پیر 4 اگست 2008 15:01

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے کہا ہے کہ برسات سے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے حکومت سے ان کی مالی مدد کی اپیل کی جائے گی، خیرپور ضلع میں ہونے والی طوفانی برساتوں کے بعدضلع خیرپور کے مختلف علاقوں میں خیرپور،ٹھیٹری، کوٹ ڈیجی، پیر جو گوٹھ او ر کنب کے دورے کے بعدخیرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ڈی سی او خیرپور کو حکم دیا کہ برسات کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے آئل انجن لگا کر پانی نکالا جائے اور اس میں جن لوگوں نے بھی غفلت برتی ہے ان کے خلا ف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور شہر میں جگہ جگہ کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے مگر ٹی ایم اے کا عملہ کہیں بھی صفائی کرتے نظر نہیں آیا جو افسوس کی بات ہے۔ نواب وسان نے کہا کہ انہوں نے ڈی سی او کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ برسات کے بعد متعدد علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ لہذا ان علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ساز وسامان کے ساتھ بھیجی جائیں۔ ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کو ہنگامی بنیادوں پر تیار رکھنے کا حکم دیا گیاہے۔ انہوں نے بعض علاقو ں میں غرباء میں کھانا اور پیسے بھی تقسیم کئے۔#