بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کیبنیٹ ڈویژن کا ایمرجنسی ریلیف سیل قائم، متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فور ی کارروائیں کرنے کی ہدایت

پیر 4 اگست 2008 18:42

بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2008ء) ملک میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کیبینٹ ڈویڑن کا ایمرجنسی ریلیف سیل کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول روم بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد کو یقینی بنانے کیلئے فیڈرل فلڈکمیشن، محکمہ موسمیات، انجینئر ڈائریکٹرویت جی ایچ کیو اراولپنڈی، صوبائی ریلیف کمشنروں اور علاقائی حکومتوں سے رابطے میں ہے ۔

اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویڑن نے لاہور، اسلام آباد، کراچی کوئٹہ اور مظفر آباد میں خیمے ، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیوں اور دیگر امدادی اشیاء کا ذخیرہ موجود ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اس کی صوبائی دفاتر، ریلیف کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش اور سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فور ی کارروائیں کریں۔