جنوبی اوسیٹیا کے تنازعے پر روسی فوج کی کارروائی کے دوران اٹھارہ فوجی ہلاک اور چار طیارے تباہ ۔جارجیا کے صدر یورپی یونین کی جانب سے پیش کئے گئے سیز فائر مسودے پر دستخط کر دئے

پیر 11 اگست 2008 16:38

جنوبی اوسیٹیا کے تنازعے پر روسی فوج کی کارروائی کے دوران اٹھارہ فوجی ..
تبلیسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2008ء) جنوبی اوسیٹیا کے تنازعے پر روسی فوج کی کارروائی کے دوران اٹھارہ فوجی ہلاک اور چار طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔ماسکو میں روسی فوج کے سینئر کمانڈرنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جارجیا سے لڑائی میں اس کے اٹھارہ فوجی ہلاک ہوئے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل انا ٹولی نوگوٹزن نے کہا کہ روسی فوج سرحد پار نہیں کر رہی ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جنوبی اوسیشیا سے آگے اپنی فوجی دستے بھیجنے کا حکم نہیں ہے ۔ادھر جارجیا کے صدرمیخائل شیخوالی نے روس پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ جارجیا کی حکومت تبدیل کرنا چاہتاہے ۔ تبلیسی مین جارجیائی صدر نے یورپی یونین کی جانب سے پیش کئے گئے سیز فائر کے مسودے پر دستخط کر دئے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ برناڈ کوشنر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر شیخوالی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے مذاکرات کار روس پر سیز فایر پر قائل کرنے کی کوشش کے لئے مسودہ لے کر ماسکو روانہ ہوں گے ۔دوسری جانب امریکی صدر جارج بش نے جارجیا میں تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کا ذمے دار روس کو ٹھرایا ہے ۔ ۔ جارجیا کی وزارت داخلہ کے مطابق تین روز سے جاری جنگ میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔ چالیس ہزار سے زائد افراد جنگ زدہ علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :