خیبر ایجنسی:تنظیم امر باالمعروف کے امیر حاجی نامدار قاتلانہ حملے میں‌جاں بحق

بدھ 13 اگست 2008 11:35

خیبر ایجنسی:تنظیم امر باالمعروف کے امیر حاجی نامدار قاتلانہ حملے میں‌جاں ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اگست 2008ء )خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے تنظیم امر با المعروف کے امیر حاجی نامدار جا ں بحق ہو گئے ہیں‌۔

(جاری ہے)

تحصیل باڑہ کے علاقہ بھر قمبر خیل میں تکیہ کےمقام پر ایک مسلح شخص نے حاجی نامدار پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ ایف ایم کے ذریعے درس و تدریس میں مصروف تھے فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ان کو اسپتال لے جانے کی کو شش کی گئی تاہم وہ مو قع پر جا ں بحق ہو گئے تنظیم کے رضا کاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری جاری ہے ، تنظیم کے امیر پر اس سے قبل بھی قاتلا نہ حملے ہو چکے ہیں جس میں وہ محفوظ رہے۔ان پر سابقہ حملوں کی زمہ داری بیت اللہ محصود کے نائب حکیم اللہ گروپ نے قبول کی تھی