پاکستان کا یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے تحت 35بھارتی قیدی رہا کر نے کا فیصلہ

بدھ 13 اگست 2008 15:12

پاکستان کا یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے تحت 35بھارتی قیدی رہا کر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 اگست2008 ) پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت 35بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرایع کے مطابق حکومت 61ویں یوم آزادی کی خوشی میں جمعرات کو 35 بھارتی قیدی جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کریگی ان قیدیوں میں 34ماہی گیر اور ایک عام بھارتی شہری شامل ہے زیادہ تر قیدی کم سن لڑکے ہیں عام شہری آٹھ سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں گرفتار کئے گئے تھے ذرایع کے مطابق وزارت داخلہ کے مشیر رحمان ملک نے بھارتی حکومت سے رابطہ کر کے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھارتی حکام سے بات چیت کی اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے کسی بھی قیدی کو رہا کرنے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔