کشمیر بھر میں کرفیو جاری،جاں بحق ہو نے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 13 اگست 2008 16:38

کشمیر بھر میں کرفیو جاری،جاں بحق ہو نے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی ..
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 اگست2008 )مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں شاہراہ پر ہندو بلوائیوں کی ناکہ بندی کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں تین دن میں 30 افراد کی ہلاکت کے بعد بدھ کو بھی کشیدگی برقرار ہے اور کشمیر کے سبھی بارہ اضلاع اور جموں کے علاقے کشتواڑ میں کرفیو نافدرہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ تیرہ برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر کے سبھی اضلاع میں ایک ساتھ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

تاہم سرینگر اور باڑگام میں صبح 8 سے 11 بجے کے درمیان کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ بدھ کو کشمیر بھر میں مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیری عوام نے بھارتیِ یومِ آزادی پندرہ اگست کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا۔