امریکہ اور عراق کے درمیان فوج کے انخلاء کا معاہدہ طے پاگیا،عراق سے امریکی فوج دوہزار گیارہ تک مکمل طور پر نکل جائے گی

جمعہ 22 اگست 2008 18:04

امریکہ اور عراق کے درمیان فوج کے انخلاء کا معاہدہ طے پاگیا،عراق سے ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2008ء) امریکہ اور عراق کے درمیان فوج کے انخلاء کا معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت عراق سے امریکی فوج دوہزار گیارہ تک مکمل طور پر نکل جائے گی ۔

(جاری ہے)

عراقی مذاکرات کار محمد الحاج حمود کے مطابق ستائیس نکاتی معاہدے کے تحت تمام امریکی جنگجو فوج آئندہ جون تک عراق سے نکل جائے گی جبکہ باقی فوج کا انخلاء مرحلہ وار دوہزار گیارہ تک عمل میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کاروں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اب یہ عراقی رہنماؤں پر منحصرہے کہ وہ اس معاہدے پر کس طرح عمل درآمد کرتے ہیں ۔ گذشتہ برس ستمبر میں وزیر اعظم نوری المالکی اور صدر بش کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :