سوات میں آپریشن کے دوران 40شدت پسند ہلاک ۔جھڑپوں میں 4سیکورٹی ،6 پولیس اہلکار ،8شہری جاں بحق، ضلع بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 23 اگست 2008 18:52

سوات میں آپریشن کے دوران 40شدت پسند ہلاک ۔جھڑپوں میں 4سیکورٹی ،6 پولیس ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2008ء) سوات میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے آپریشن تیز کردیا ہے ۔ اب تک کی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے دو اہم کمانڈروں سمیت چالیس شدت ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے چار اور چھ پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ۔ سوات بھر میں غیر معینہ مدت تک کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پرواز کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں شدت پسندوں کے کاتمے اور امن کے قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں نے آج چار باغ کی پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چالیس شادت پسند مارے گئے ، جن میں دو اہم کمانڈر بھی شامل میں۔ شدت پسندں نے منگلور میں پولیس موبائیل پر حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ابوہا میں پولیس چوکی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :