امریکی حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد امجد کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرلیا، احمد امجد دوہزار تین سے امریکی حکام کی تحویل میں ہیں

ہفتہ 23 اگست 2008 20:17

امریکی حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد امجد کو تحویل میں رکھنے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2008ء) امریکی حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد امجد کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرلیاہے ۔ احمد امجد دوہزار تین سے امریکی حکام کی تحویل میں ہے ۔ ایک ویب سائٹ کی وڈیو میں امریکی حکام کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد امجد سے تفتیش کرتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی حکام عافیہ صدیقی کے بیٹے کوماں کے خلاف گواہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد احمد امجد بارہ برس کے ہوجائیں گے ۔ قانون کے مطابق بارہ برس سے کم عمر بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جب وہ بارہ برس کے ہوجائیں گے تو امریکی حکام انہیں عدالت میں پیش کریں گے ۔ جبکہ ڈاکٹر عافیہ کی خاتوں وکیل نے بھی احمد امجد کی امریکی حکام کی تحویل میں رہنے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :