صدارتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کاکردارواضح ہوگا ، ارشاد احمد حقانی

ہفتہ 30 اگست 2008 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30اگست 2008ء ) سینئرصحافی اورتجزیہ کارارشاد احمد حقانی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت غیرمتوقع نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ارشاد احمد حقانی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں خبریں طویل عرصے سے سننے میں آرہی تھیں تاہم ان میں تیزی آ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی صدارتی انتخاب ہرصورت لڑیں گے ۔تاہم مشاہد حسین سید مسلم لیگ ن کی حمایت کرسکتے ہیں ۔صدارتی انتخاب میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پران کاکہنا تھا کہ ان کومداخلت پرتعجب نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :