کرم ایجنسی ،تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ شدت پسندوں سمیت گیارہ افراد ہلاک

پیر 8 ستمبر 2008 21:21

کرم ایجنسی ،تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ شدت پسندوں سمیت گیارہ افراد ..
پارا چنار (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08ستمبر2008 ) کرم ایجنسی میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ شدت پسندوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ، چودہ زخمی ہوگئے ، پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل کی جانب سے فائر بندی کے اعلان کے باوجود شدت پسندوں کی مداخلت کے باعث جھڑپیں بند نہیں ہو رہی ہیں ، اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں پانچ ہفتوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف میزائلوں مارٹر توپوں اور راکٹوں سمیت بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں پیواڑ بالیش خیل خوارکلے اور صدہ کے علاقوں میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ شدت پسندوں سمیت گیارہ افراد ہلاک چودہ زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو بگن علی زئی صدہ اور پارا چنار کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :