سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام محکمہ انہار میں دو روز ہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔

منگل 9 ستمبر 2008 20:07

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09ستمبر2008 ) سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام محکمہ انہار میں دو روز ہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔جس میں ادارہ کے ملازمین و افسران کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ورکشاپ سینئر ٹریفک وارڈن عبدالرحمن اور ایجوکیشن یونٹ کے افسران کی سر کر دگی میں منعقد ہوئی۔شہریوں کو قوانین سے آگاہ کرنا چیف ٹریفک آفیسر منظور سرور کے نزدیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آگاہی کی یہ کاوش ان کی ہدایات کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :