باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز نے لوئی سم کا کنٹرول سنبھال لیا ،آپریشن میں 7شدت پسند ہلاک

بدھ 10 ستمبر 2008 17:48

باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز نے لوئی سم کا کنٹرول سنبھال لیا ،آپریشن ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10ستمبر2008 ) سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے لوئی سم کا کنٹرول سنبھال لیا اور عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے جس کے نتیجے میں 7شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئی سم کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد مزید علاقوں کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے لوئی سم کے خلاف کارووائی کی جس میں فضائی حملوں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے بھی حصہ لیااس دوران کوفر ،بانڈہ ، چارمنگ ڈمہ ڈولہ اور ڈبر کے علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کی بمباری سے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے سات شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ باجور ایجنسی میں دیڑھ ماہ سے جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک چھ سو سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں ۔ تحصیل خاراور اتمان خیل میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذرہا جس کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :