پاکستان کا 35رکنی وفد بھارت کا گیارہ روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گیا

بدھ 10 ستمبر 2008 18:34

خیر پور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10ستمبر2008 ) پاکستان کا 35رکنی وفد بھارت کا گیارہ روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ یہ وفد چھوٹے قرضوں کے اجرا اور ہنر مندی کے فروغ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینا رمیں شرکت کے لئے نیو دہلی گیا تھا ۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی نگہت میر ‘ رکن صوبائی اسمبلی صائمہ حامد ‘ مسرت قدیم ‘ ثمینہ منظر او ردیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

دورہ کرنے والوں کے مطابق ان کا دورہ بھارت کامیاب رہا اور انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا بھی دورہ کیااور ہنرمندی کے فروغ کے سلسلے میں بھارت کے بااختیار حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد نے بھارت کو پاکستان میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے سرمایہ کایر کی دعوت دی جو بھارت نے قبول کی جبکہ بھارت نے اس سلسلے میں پاکستان میں ہنرمندی کے لئے چھوٹے قرضے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :