برطانیہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی ویڈیو گیم ریلیز،مسلمان کمیونٹی کا شدیدرد عمل

جمعرات 11 ستمبر 2008 16:59

برطانیہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی ویڈیو گیم ریلیز،مسلمان کمیونٹی ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11ستمبر2008 ) برطانیہ میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویڈیو گیم میں مسلمانوں کا قتل عام دکھانے پر مسلمان کمیونٹی نے شدید رد عمل کااظہار کیا ہے مسلم نیشہ گیم کو ایک برطانوی شہری نے تخلیق کیا ہے اور یہ گیم انٹر نیٹ پر مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے گیم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ کوئی مسلمان مرد اور عورت زندہ نہ بچانے پائے گیم میں مشین گن اور راکٹ لانچر سے مسلح ایک امریکی ہیرو پیراشوٹ کے ذریعے مشرقی وسطی میں اترتا ہے اور مسلمانوں کا قتل عام کرتا ہے برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی نے اس گیم پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ایسی گیمز کی تخلیق بچوں اور بڑوں کو اسلام سے دور رکھنے کی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :