جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں پرامریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں

بدھ 17 ستمبر 2008 15:21

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں پرامریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں
پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 ) جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے پروازیں کیں تاہم قبائلیوں کی فائرنگ پرطیارے واپس چلے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایک بارپھر امریکی طیاروں نے سرحدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان میں مکین ،لدھااوردیگر سرحدی علاقوں میں پروازیں کیں ۔امریکی جاسوسی طیاروں کی پروازوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم بعض مشتعل قبائلیوں نے طیاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد طیارے واپس چلے گئے۔کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں پر بھی امریکی لڑاکاطیاروں نے پروازیں کیں۔

متعلقہ عنوان :