ٹریفک پولیس پارکنگ مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے، ڈاکٹر طارق احمد کھوکھر

بدھ 17 ستمبر 2008 16:21

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب ڈاکٹر طارق احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ سڑکوں کو کھلا رکھنا ٹریفک پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اس طرف خصوصی توجہ دیں اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے دو روزہ دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے اور میڈیا کا کردار بڑا اہم ہے یہ عوام اور محکموں کے درمیان پل کا کام کرتا ہے اور ہماری بات عوام تک پہنچ جاتی ہے وہ خدمات جو ہم سرانجام دے رہے ہیں اس سے بھی عوام آگاہ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انپسکٹر جنرل پولیس شوکت جاوید کی پہلی ترجیح بھی ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قوانین پر عملدرآمد کو بہتر اور موثر بنایا جائے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور عید کی آمد سے بہت سے مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں جیسے پارکنگ کا مسئلہ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو کھلا رکھنا ٹریفک پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اس طرف خصوصی توجہ دیں اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعاون کریں غلط پارکنگ ، تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں اس سے حادثات ہوتے ہیں اور بعض اوقات کتنی ہی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا روشن پنجاب خصوصی مہم جاری ہے اور اس خصوصی مہم کے دوران ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے جن کی فرنٹ اور بیک لائٹس، بریک لائٹ اور انڈیکیٹرز نہیں ہوتے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ عیدی مہم کا قلع قمع کریں گے اور جو ٹریفک اہلکار کرپشن میں ملوث پائے گئے ان کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :