یمن، امریکی سفارتخانے کے باہردھماکا ،16افرادہلاک۔اپ ڈیٹ

بدھ 17 ستمبر 2008 17:41

یمن، امریکی سفارتخانے کے باہردھماکا ،16افرادہلاک۔اپ ڈیٹ
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2008ء) یمن کے دارلحکومت صنعاء میں امریکی سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکا اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے ۔صنعاء میں امریکی سفاتخانے کے باہر کار بم دھماکا ہوا،جس کے بعد ایک گاڑی سے سفارتخانے کے گارڈز پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ داغے گئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں چھ حملہ آور سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے ۔

دھماکا ہائی سیکورٹی زون میں ہوا،پولیس نے سفارتخانے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد سفارتخانے کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔امریکی وزارت خارجہ نے رواں سال اپریل میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد غیر ضروری سفارتی عملے کو یمن سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :