صدر زرداری نے پاک فوج کا اعتماد حاصل نہیں کیا تو جمہوری حکومت گرنے کا خطرہ ہے ، برطانوی تھنک ٹینک

جمعہ 19 ستمبر 2008 11:54

صدر زرداری نے پاک فوج کا اعتماد حاصل نہیں کیا تو جمہوری حکومت گرنے کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19ستمبر 2008ء) برطانوی تھنک ٹینک نے دعوی ٰکیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کا اعتماد حاصل نہیں کیا تو جمہوری حکومت گرنے کا خطرہ ہے۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے سروے 2008 کی رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا سب سے بڑا چیلنج فوج کا اعتماد جیتا ہے۔ادارہ کے سربراہ جان چپ مین نے لندن میں سروے کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے صدر آصف علی زرداری کو سیاسی قوتوں اور فوج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کو یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ خراب سیاسی و معاشی صورت حال پر موجودہ حکومت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں ۔تھنک ٹینک نے دعوی کیا کہ قبائلی علاقوں میں ایک لاکھ اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب نہیں ہورہی۔تھنک ٹینک کے مطابق صدر کو قبائلی علاقوں میں حملوں کے لیے امریکی دباو? اور پاک فوج کے عدم برداشت کے درمیان توازن پیداکرنا ہوگا۔تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر عوامی مخالفت دور کرنے کے لیے صدر زرداری کو سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :