اسلام آباد دھماکہ ،امریکہ کی پاکستان کو تحقیقات میں مدد کی پیشکش

اتوار 21 ستمبر 2008 12:28

اسلام آباد دھماکہ ،امریکہ کی پاکستان کو تحقیقات میں مدد کی پیشکش
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21ستمبر2008 ) امریکہ نے پاکستانی حکومت کو اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر خودکش حملے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی شدیدی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات میں کسی بھی قسم کی مدد مانگی تو وہ مہیا کی جائے گی ۔