صدر زرداری امریکہ روانہ ہوگئے ، 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے

اتوار 21 ستمبر 2008 12:40

صدر زرداری امریکہ روانہ ہوگئے ، 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین1 2ستمبر2008 ) صدر آصف علی زرداری امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ،وہ اپنے امریکہ کے دورے میں 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر نیویارک میں قیام کے دوران امریکہ افغانستان،فرانس کے صدور اور مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک 130 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔