کسی تنظیم نے تاحال اسلام آباد دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، سیکرٹری داخلہ

اتوار 21 ستمبر 2008 13:02

کسی تنظیم نے تاحال اسلام آباد دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، سیکرٹری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین1 2ستمبر2008 ) سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے کہا ہے کہ میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش حملے میں600 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا تھاابھی تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تحقیقات جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کررہی ہے کمال شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اس کے متعلق کوئی اطلاع دی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسی روز خود کش حملہ آور کے متعلق اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا تھا تحقیقات کے حوالے سے کمال شاہ نے کہا کہ میرٹ ہوٹل میں ہونے والے خود کش حملے میں ماہرین کے مطابق چھ سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جو ایک ٹرک میں لدا گیا تھا اس واقعہ کی تحقیقات جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کررہی ہے جس کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر پرویز جان کررہے ہیں کمال شاہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعدیہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ حملہ کس گروپ نے کیا ہے تاہم بہت جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی واضح رہے کہ میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خود کش حملے میں 52 افراد جاں بحق اور250 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :