موجودہ حکومت بھی امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے ‘شیخ رشید

اتوار 21 ستمبر 2008 16:20

خیرپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین1 2ستمبر2008 ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا اب عالم یہ ہوگیا ہے کہ لوگ اپنے بچوں اور اپنے جسم کے عضاء خصوصاً گردے فروخت کرنے پر مجبو رہوگئے ہیں جو حکمرانوں کے لئے لمحہٴ فکریہ ہے وہ خیرپور میں ضلعی آرگنائزر وزیر راجپر کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی مثال اسلام آباد کی فائیو اسٹار میرٹ ہوٹل کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسا حساس علاقہ میں بارود سے بھرا ہوا ٹرک گھومتا رہا مگر کسی نے اسے چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جو تمام اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش بھی ہے

متعلقہ عنوان :