دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ہیں ،آرمی چیف

اتوار 21 ستمبر 2008 16:23

دہشت گردی اور انتہا پسندی  کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین1 2ستمبر2008 ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ مسلح افواج ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے شانہ بشانہ ہیں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز میریت ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دھماکہ شرم ناک اور بزدالانہ کاروائی ہے انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل سے لڑنے کیلئے تیارہے۔

متعلقہ عنوان :