میریٹ ہوٹل خودکش حملہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

اتوار 21 ستمبر 2008 19:43

میریٹ ہوٹل خودکش حملہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2008ء) مشیر داخلہ رحمان ملک نے پریس کانفرنس میں میریٹ ہوٹل خودکش حملہ کی کلوز سرکٹ ویڈیو میڈیا کو دکھائی ہے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرک میریٹ ہوٹل کے گیٹ کے بیرئیر سے ٹکرایا جس کے کچھ لمحوں کے بعد ٹرک میں موجود خودکش حملہ آور اپنے آپ کو اُڑا لیتا ہے جس کے بعد ٹرک کے اگلے حصے میں آگ لگ جاتی ہے میریٹ ہوٹل کا سیکورٹی سٹاف آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ آگ پچھلے حصے میں پہنچ جاتی ہے جس کے بعد ٹرک میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا ہے جس سے ہوٹل بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :