دہشت گردی کا خطرہ، سیاستدانوں نے سرگرمیاں محدود کر دیں،رپورٹ

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:14

دہشت گردی کا خطرہ، سیاستدانوں نے سرگرمیاں محدود کر دیں،رپورٹ
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے باعث سیاستدانوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں اور عید کے موقعے پر بھی عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کیا۔چارسدہ میں عوامی نیشل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی کے حجرے پر خودکش حملے کے بعد اعلیٰ حکومتی عہدیداوں اور افسروں کی سکیورٹی انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج ہے۔

سیاستدانوں نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ عوامی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر ائیر پورٹس سمیت تمام سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث عید کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دوسرے سیاستدانوں نے عام مقامات پر لوگوں سے عید ملنے سے گریز کیا۔

پنجاب حکومت نے لوگوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کے باعث عید کے موقعے پر بھی پبلک مقامات پر لوگوں کی بہت کم تعداد دیکھنے میں آئی۔جمہوری حکومت پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی اور لاقانونیت کیخلاف موثرحکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :