فیصل مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افرادکو قصبہ پڑہال تھانہ ڈھڈیال کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:14

فیصل مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افرادکو قصبہ پڑہال تھانہ ..
چکوال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) فیصل مسجد اسلام آباد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کو خفیہ ایجنسیوں نے قصبہ پڑہال تھانہ ڈھڈیال کے علاقے سے گرفتار کر کے اسلام آباد پہنچا دیا- رمضان المبارک کے آخر ی عشرے میں اسلام آباد پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو یہ اطلاع موبائل ٹیلی فون سے دی گئی کہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بم رکھ دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اس ٹیلی فون اطلاع پر تمام فیصل مسجد کو خالی کرا لیا گیا تھا اور بم کی تلاشی لی گئی تھی مگر کوئی بم برآمد نہ ہوا تھا اب حساس اداروں اور خفیہ ایجنسیوں نے مذکورہ ٹیلی فون نمبر کو ٹریس کرتے ہوئے اس کا کھرا ضلع چکوال کے قصبہ پڑہال میں نکالا اور وہاں سے مبشر اور اس کے ساتھ کو آئی بی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا اور ان کو اسلام آباد لے گئے بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں میں سے ایک کا تعلق حساس ادارے سے ہے اور وہ اس کا ملازم ہے اور اس نے شغل کے طور پر اس بم کے حوالے سے جھوٹی اطلاع دی تھی ڈھڈیال پولیس نے بتایا کہ حساس ادارے مسلسل کئی روز تک اس امر کی تحقیق کرتے رہے اور پھر انہوں نے پڑہال کے ایک شخص کو گرفتار کیاہے جس کی تفصیلی آئی بی نے انہیں فراہم نہیں کیں اس صمن میں جی ڈی پی او چکوال بی اے ناصر سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان کی تعینات سے پہلے کا ہے لہذا اس بارے میں انہیں زیادہ تفصیلات معلوم نہیں-

متعلقہ عنوان :