اسلام آباد میریٹ ہوٹل جزوی طور پر کھول دیا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:16

اسلام آباد میریٹ ہوٹل جزوی طور پر کھول دیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) اسلام آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے میریٹ ہوٹل کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے ۔20 ستمبر کو ہونے والے دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد ہوٹل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں ہوٹل کے چار شعبے صارفین کے لئے کھول دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہوٹل کے صدر تباہ شدہ ہوٹل کی بحالی کا مرحلہ جلد از جلد مکمل کرکے ہوٹل کو رواں سال31 دسمبر تک مکمل طور پر کھولنا چاہتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کھلنے کے بعد اس کا نیا سیکورٹی پلان بھی تیار ہوگا جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 55افراد جاں بحق اور 250سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :