وائس ایڈمرل نعمان بشیر کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیکر پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا

اتوار 5 اکتوبر 2008 12:21

وائس ایڈمرل نعمان بشیر کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیکر پاک بحریہ کا نیا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل نعمان بشیر کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیکر پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے ایڈمرل نعمان بشیر 7اکتوبر کو پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل افضل طاہر کی ریٹائرمنٹ پر بحریہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے-ایڈمرل نعمان بشیر سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کے بھائی ہیں اور اب تک بحریہ میں کمان اور سٹاف کے مختلف عہدوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بحری بیڑوں کی قیادت بھی کر چکے ہیں-انہیں ایک تجربہ کار افسر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی کمان میں بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا-

متعلقہ عنوان :