صدر بش8اکتوبر کو امریکا بھارت ایٹمی معاہدے پر دستخط کر یں گے ،وائٹ ہاؤس ترجمان۔۔۔ جوہری معاہدے پر دستخط میں تاخیر انتظامی نوعیت کی ہے،امریکی وزیر خارجہ

اتوار 5 اکتوبر 2008 16:16

صدر بش8اکتوبر کو امریکا بھارت ایٹمی معاہدے پر دستخط کر یں گے ،وائٹ ہاؤس ..
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط میں تاخیر انتظامی نوعیت کی ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدرجارج بش8اکتوبر کو امریکا بھارت ایٹمی معاہدے پر دستخط کر یں گے۔ کونڈو لیزا رائس نے بھارتی دورے کے بعدنئی دہلی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ سول نیوکلےئر تعاون کے سمجھوتے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے صرف انتظامی تاخیر ہورہی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے منظور ہوجانے کے بعد امریکا بھارت جوہری معاہدے کو باضابطہ طور پر امریکی صدر کو بھیجے جانے کا مرحلہ باقی ہے ۔ امریکی صدر کے دستخط کے بعد یہ معاہدہ قانون کا حصہ بن جائے گا ۔ ادوسری طرف وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر جارج بش اوہائیو سے واپسی پر آٹھ اکتوبر کو امریکا بھارت سول نیو کلےئر معاہدے پر دستخط کردیں گے۔واضح رہے کہ اس معاہدے پر امریکی اور بھارتی آرمز کنٹرول ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اس سمجھوتے سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔