مشترکہ گشت سے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ ممکن ہے،امریکا ۔پاکستان طالبان کے خلاف موسم سرما میں کی جانے والی بڑی کارروائی میں حصہ لے،امریکی کمانڈر

اتوار 5 اکتوبر 2008 16:17

مشترکہ گشت سے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ ممکن ہے،امریکا ۔پاکستان ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) امریکا نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مشترکہ فوجی گشت سے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس کے سربراہ اور نیٹو کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ میکرنن نے پینٹاگون میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر مشترکہ فوجی گشت سے سرحد پار طالبان کی کارروائیاں اور ٹھکانے ختم کیے جاسکتے ہیں لہٰذا پاکستان امریکا ،نیٹو اور افغان فوجیوں کے ساتھ پاک افغان سرحد پر مشترکہ فوجی گشت کرے ۔انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ طالبان کے خلاف موسم سرما میں کی جانے والی بڑی کارروائی میں حصہ لے۔