امریکامریکی کمپنیاں پاکستان میںسرمایہ کاری کریں ،حسین حقانی ی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب

بدھ 15 اکتوبر 2008 10:16

امریکامریکی کمپنیاں پاکستان میںسرمایہ کاری کریں ،حسین حقانی ی کمپنیوں ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 اکتوبر2008 ) امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی صنعتی و تجارتی کمپنیاں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی معاشی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار اداکر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی کمپنیوں کے نمائندگان اور صنعتی و تجارتی شخصیات سے ملاقات میں حسین حقانی نے کہا کہ جس طرح سرد جنگ کے دوران امریکی اداروں نے جنوبی ایشیائی ملکوں میں کمیونزم کے خدشات کی وجہ سے سرمایہ کاری کی تھی۔

اسی طرح انتہا پسندی اور دہشت گردی خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔حسین حقانی کا کہناتھاکہ پاکستان میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں پارٹی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کےلئے متحد ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان،افغانستان،نیٹو اور امریکا کے مابین دفاعی،سیاسی،معاشرتی اور اقتصادی اسٹرے ٹیجک تعلقات کا فروغ القاعدہ اور طالبان کو تنہاکر نے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔