ایف سولہ کی اپ گریڈیشن کےلئے پاکستان کی مدد کا مطالبہ

بدھ 15 اکتوبر 2008 13:32

ایف سولہ کی اپ گریڈیشن کےلئے پاکستان کی مدد کا مطالبہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 اکتوبر2008 ) بش انتظامیہ نے امریکی سینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو فراہم کئے جانے والے پرانے ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈنگ کے لئے مالی معاونت کرے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بش انتظامیہ نے گزشتہ روز سینٹ میں ایک خصوصی بریفنگ کا اہتمام کرایا جس میں پاکستان کو فراہم کئے جانے والے پرانے ایف سولہ طیاروں میں جدید آلات نصب کرنے کے لئے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ بائوچر نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈیشن سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔ ان طیاروں کی اپ گریڈیشن پر آٹھ سو اکیانوے ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :