کانسٹیبل کی بھرتی میں 2783نے انٹری ٹیسٹ پاس کر لئے

جمعرات 16 اکتوبر 2008 16:47

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 اکتوبر2008 ) کانسٹیبل کی بھرتی میں 2783نے انٹری ٹیسٹ پاس کر لئے۔ناموں کی فہرستیں سی پی ایل سی اور پولیس لائن گیٹوں پر چسپاں کر دیں پنجاب کانسٹیبلری میں کانسٹیبل کی 215سیٹوں کیلئے فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے 3225امیدواروں میں 3071نے امتحان دیا کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18اور 19اکتوبر کو انٹرویوز کیلئے تمام دستاویزات ہمراہ لائیں۔