افغانستان سے امریکی انخلا پر فاٹا میں امن قائم ہوگا،شیخ رشید ،20 روز میں مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ملک شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا ،صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 24 اکتوبر 2008 10:56

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24اکتوبر 2008 ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاکے بغیر فاٹا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،20 روز میں مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ملک شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 روز میں مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ملک شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومت بجلی بنانے والے اداروں کے واجبات اداکرے۔شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک جانب عدلیہ کی بحالی کے لئے کوشش ہو رہے ہیں ساتھ ہی جمہوریت کے دعوی پر بھی قائم ہیں۔عوامی لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سول ایڈمنسٹریٹر ہے۔