جمہوریہ کانگو میں 867 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ امن میڈلز سے نوازا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2008 13:48

جمہوریہ کانگو میں 867 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ امن میڈلز سے نوازا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2008ء) جمہوریہ کانگو میں 867 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ امن میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 867 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ امن میڈلز دینے کے لئے بونیا میں منعقدہ پروقار تقریب کی صدارت ایٹوری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل لوک بہادر تھاپا اور ڈپٹی بریگیڈیئر کمانڈر کرنل عبدالرزاق نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل لوک بہادرے ایٹوری میں پاکستانی امن اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان امن اہلکاروں میں سے ہر ایک ہیرو ہے اور امن کے لئے خصوصاً ایٹوری میں ان کی قربانیوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالقدیر منہاس نے کہا کہ ملٹی نیشنل ایٹوری بریگیڈ کے ساتھ خدمات سرانجام دینا ان کے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بہتری کے لئے ان کی بٹالین نے اپنی پوری لگن سے خدمات سرانجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :