تیل پیدا کرنے والے ملکو ں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی یومیہ پیداوار میں پندرہ لاکھ بیرل کٹوتی کا فیصلہ کرلیا، یکم نومبر سے تیل کی یومیہ پیداوار میں پندرہ لاکھ بیرل یومیہ کمی کی جائے گی  عالمی مالیاتی فنڈ بحران سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرے  مشترکہ اعلامیہ

جمعہ 24 اکتوبر 2008 17:33

تیل پیدا کرنے والے ملکو ں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2008ء)تیل پیدا کرنے والے ملکو ں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی یومیہ پیداوار میں پندرہ لاکھ بیرل کٹوتی کا فیصلہ کرلیاہے۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کانفرنس کے اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا ۔اعلامیہ میں اعلان کیاگیا کہ یکم نومبر سے تیل کی یومیہ پیداوار میں پندرہ لاکھ بیرل یومیہ کمی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ مالیاتی بحران سے نمٹنے میں کردار ادا ر کرے۔جلاس میں الجیریا، انگولا، ایکواڈور، ایران، عراق،کویت،لیبیا،نائجیریا،قطر،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور وینزویلا کے وزراء برائے تیل وتوانائی شرکت کی۔ انڈونیشیا نے تنظیم کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے اس لئے اس کا نما ئندہ وفد اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ اوپیک چالیس فیصد عالمی طلب پوری کررہی ہے۔موجودہ پیداوار دو کروڑ اٹھاسی لاکھ بیرل یومیہ ہے۔اوپیک ممالک اس وقت چالیس فیصد عالمی طلب پوری کررہے ہیں۔